اہلبیت (ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کے مطابق دھشتگردوں کے کمانڈر نے پیغمبر اسلام (ص) کی رسالت کا انکار کرتے ہوئے ابو سفیان کو اپنا پیغمبر قرار دیا ہے۔ ’’جبہۃ اسلامیہ‘‘ کے کمانڈر ’’زہران علوش‘‘ نے سوشل نٹ ورک پر ایک ویڈیو کلیپ شائع کر کے اس میں پیغمبر اسلام (ص) کی نبوت کا انکار کرتے ہوئے کہا: ’’ہمارا پیغمبر ابوسفیان ہے نہ محمد( معاذ اللہ)، یزید نے بھی صحیح کہا تھا "لاخبرجاء ولاوحی نزل".زہران علوش دھشتگردوں کے ایسے گروپ کا کمانڈر ہے جو چالیس دیگر ٹولوں سے تشکیل پایا ہے اس گروپ نے سعودی عرب کی حمایت میں چند ماہ قبل اپنے وجود کا اظہار کیا تھا اور امریکہ نے اس گروپ کو اعتدال پسند گروپ گردانا تھا اور اس کی یہ کوشش تھی کہ وہ جنیوا ۲ کانفرنس میں اس گروپ کو شامل کرے لیکن اس ویڈیو کلیپ سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ بھی القاعدہ کی ہی ایک شاخ ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔242
13 جنوری 2014 - 20:30
News ID: 496823
چالیس دھشتگرد ٹولوں سے تشکیل یافتہ گروپ جبہۃ اسلامیہ کے رہبر زہران علوش نے نبوت پیغمبر اکرم(ص) کا انکار کرنے ابوسفیان کو اپنا پیغمبر بنا لیا ہے۔